خوبروپاکستانی اداکارہ صباقمرکس کے لیے  شادی کرناچاہتی ہیں،راز سے پردہ اٹھادیا

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کی خوبصورت اداکارہ صبا قمر کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ شادی سے متعلق روایتی اور دقیانوسی خیالات پر تنقید کرتی نظر آ رہی ہیں ۔باصلاحیت اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیا ہے ، صبا قمر معاشرے کے کئی مسئلوں پر بات کرتی اور اپنا رد عمل دیتی نظرآتی ہیں، اُن کی رائے اور خیالات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے ۔صبا قمر نے چند گھنٹے پہلے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام پر شادی اور اس سے متعلق مسائل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں صبا قمر رشتے کرانے والی آنٹیوں پر تنقید اور شادی کے بعد لڑکی کو سُسرال میں پیش آنے والی مشکلات پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں ۔صبا قمر کا انسٹا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’ ہمارے معاشرے میں دو طرح کے لوگ لڑکی کا رشتہ دیکھنے آتے ہیں ، ایک تنگ نظر اور دوسرے آزاد خیال لوگ مگر دونوں خاندانوں کو بہو کی شکل میں نوکرانی ہی چاہیے ہوتی ہے، لڑکی اگر پڑھی لکھی ہے تو نوکری اور اگر ان پڑھ ہے تو گھر کاکام کرنے والی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ شادی کے بعد کوئی بھی فیصلہ میاں بیوی کا نہیں رہتا بلکہ گھر کی کوئی نہ کوئی بزرگ خاتون فیصلے کرتی ہیں کہ مرنے سے پہلے تمہاری اولاد دیکھنا چاہتی ہوں، اور اگر اللّٰہ کی دین سے بیٹی جیسی رحمت گھر میں آ جائے تو ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے کہ پوتا دیکھنے کی خواہش تھی یہ تو پوتی ہو گئی۔‘صبا قمر نے ویڈو شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہتی ہیں لوگوں کو دکھانے کے لیے نہیں،‘ صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’ شادی کرو کاروبار نہیں بھی استعمال کیا۔  View this post on Instagram @sabaqamarzaman is back with yet another episode, breaking the so-called stereotypes. #SabaQamar has tackled some serious issues such as misogyny, gossip-mongering and mental health in the four episodes released so far and also broke some stereotypes in this episode. She is receiving overwhelming response for such creative and informative content she has been putting up on her YouTube channel since its launch. However, here is a small part from the recent episode. Go checkout the full episode, link in bio and stories! #ShaadiKaroKarobaarNahi #DamnTheBodyShamers #TalentMatters #EducateYourMinds #SabaQamar #YouTubeChannel #PakCelebz #PakistaniCelebrities #Lollywood #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on Jul 13, 2020 at 7:18am PDT

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More