چین کے خلاف معاشی جنگ کی ابتداء گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

واشنگٹن (ویب ڈیسک )گوگل نے بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے یہ اعلان بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا۔ایونٹ میں گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت اگلے 5 سے 7 سال کے دوران یہ کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More