ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان کے بیرونی قرضے ایک بار پھر ایک ہی جھٹکے سے اربوں روپے بڑھ گئے۔ ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 25فیصد اضافہ ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سی166.25روپے سے بڑھ کر 166.60روپے اور قیمت فروخت166.55روپے سے بڑھ کر 166.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر 188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید207روپے سے بڑھ کر 208روپے اور قیمت فروخت 209روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More