سوئفٹ ،کلٹس ،آلٹو،بولان اورسوزوکی پاکستانیوں نے  سب سے زیادہ کونسی گاڑی خریدی،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

کراچی(ویب ڈیسک)آٹو سیکٹر کا 2019-20 کا اختتام ناخوشگوار رہا کیونکہ مختلف گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں 23 سے 55 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ کار کی تیاری اور فروخت میں بالترتیب 55 فیصد اور 53.5 فیصد، 94 ہزار 325 یونٹ اور 96 ہزار 455 تک کمی دیکھی گئی۔اسی طرح دو/تین پہیوں والی سواری کی فروخت میں 23 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے 13 لاکھ 70 ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے گاڑیوں کی اپریل میں فروخت اور پیداوار رکی رہی تھی جبکہ سیکٹر نے مئی کے دوران 3 ہزار 800 یونٹ اور جون میں 7 ہزار 325 یونٹس کی فروخت دیکھی گئی۔مالی سال 2020 میں ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 51 فیصد اور 47 فیصد کی کمی کے بعد 2 ہزار 945 اور 3 ہزار 88 یونٹ رہا جبکہ بس کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 42 فیصد اور 40 فیصد کی کمی کے بعد 3 ہزار 477 اور 3 ہزار 647 ہوگئی۔مالی سال 2020 میں فارم ٹریکٹرز کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 35 فیصد کی کمی کے بعد 32 ہزار 608 اور 32 ہزار 727 یونٹ رہ گئی۔جیپوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت بالترتین 53 فیصد اور 55 فیصد تک کم ہو کر 3 ہزار 564 اور 3 ہزار 459 یونٹ رہی جبکہ پک اپس میں بالترتیب 51 فیصد اور 52.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو 12 ہزار 68 اور 12 ہزار 48 یونٹ رہی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مئی سے بہت سے اسمبلرز نے گاڑیوں کی پیداواار شروع کردی تھیں تاہم پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اس کا دیر سے آغاز کیا۔اس کے نتیجے میں سوزوکی ویگن آر کی پیداوار اپریل سے جون تک صفر رہی جبکہ سوزوکی سوئفٹ، کلٹس، آلٹو اور بولان کی اپریل سے مئی تک صفررہی۔لاک ڈاؤن اور کم طلب کے باوجود کار اسمبلرز نے ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جو مئی میں ہی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی اسمبلی لائن میں آئی تھی اور اس مہینے اس کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 389 اور 167 یونٹ رہی تھی تاہم جون میں میں اضافہ ہوکر ایک ہزر 33 اور ایک ہزار 160 رہی، یارس کو ٹویوٹا کمپنی نے کرولا 1300 سی سی کی جگہ متعارف کرایا ہے۔انڈس موٹرز نے ٹویوٹا کی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ دس ہزار سے پانچ لاکھ روپے کا اضافہ کیا جبکہ ہونڈا اٹلس نے بھی 60 ہزار سے ایک لاکھ 20 روپے تک کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔چند روز قبل ہی پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو 660 سی سی وی ایکس ماڈل کی قیمت میں 63 ہزار روپے اضافہ کرکے 11 لاکھ 98 ہزار روپے کردیا تھا۔لاک ڈاؤن سے پہلے (جولائی 2019 سے مارچ 2020 کے وسط تک) کار اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی سامان کی بڑھتی قیمت پر کئی بار نرخوں میں اضافہ کرکے صارفین کو پریشان کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More