اداکارہ سارہ علی خان کا ڈرائیور بھی کرونا کا شکار

سماء نیوز  |  Jul 14, 2020

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے ڈرائیور کو کورونا وائرس ہوگیا ہے جبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل صحتیاب ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں آپ کو بنانا چاہتی ہوں کہ میرے ڈرائیور کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بی ای سی نے انہیں اس بات سے آگاہ کیا ہے اور اُن کے ڈرائیور کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

🙏🏻🙏🏻🙏🏻

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on Jul 13, 2020 at 11:28am PDT

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اُن کے اہل خانہ اور گھر میں موجود دیگر ممبران کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لیجنڈری اداکار امتابھ بچن ، ابھشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن اور اُن کی بیٹی آرادھیا بچن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More