گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر اوگرا کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jul 14, 2020

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اوگرا کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگراکی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق  سوئی ناردرن کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کی قیمت میں 106.5 فیصد کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سوئی نادرن نے گیس کی قیمت 664.25 سے بڑھا کر 1287.19 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کی قیمت میں 17.4 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت 796.18 سے بڑھا کر 881.53 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ گیس کمپنیوں نے مالی سال  2020-21 کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے درخواستیں کی تھیں۔

قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

واضح رہے کہ ‏گیس قیمتوں کا حتمی نوٹی فکیشن اوگرا وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More