دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون

سماء نیوز  |  Jul 26, 2020

بشکریہ ٹیک ٹاؤن

چین نے نیا اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ موبائل فون ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اسمارٹ فون سال 2017ء میں متعارف کرائے گئے جیلی فون کا نیا ورژن ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فون 3 انچ ڈسپلے، 2000 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے، جب کہ 8 اور 16 میگا پکسل کیمروں، اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سنسر سے لیس ہے۔

چینی کمپنی یونی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف 2017 کی ڈیوائس سے دوگنا زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔

یہ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزش کرنا یا بڑے حجم کے اسمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More