چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت بورڈ کے دیگر ممبران کے دہری شہریت کے حامل ہونے کا انکشاف

اب تک  |  Aug 02, 2020

لاہور: (30 جولائی 2020) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ کے دیگر کے کئی ممبران کے دہری شہریت کے حامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور ثقلین مشتاق کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے اور حکومت میں دہری شہریت کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دباؤ کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان سالانہ چھٹیوں پر ہیں اور اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں، ایسے میں احسان مانی نے گورننگ بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ویڈیو لنک پر طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے یہ اجلاس اس سے قبل عین وقت پر ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب دوبارہ اجلاس کو جلد بلائے جانے کی وجہ سے غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے اس اجلاس میں دہری شہریت والوں سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More