کراچی کے نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کل ہو جائے گا: چیئرمین این ڈی ایم اے

جی این این  |  Aug 02, 2020

کراچی:چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے،کراچی کےبڑے نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کےحوالے کر دیا گیا،کراچی کےنالوں کی صفائی کےکام کا آغاز کل ہوجائے گا پریس کانفرنس میں چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں کراچی میں ایک گھنٹے میں 83،80 کلو میٹر بارشیں ہوئیں، کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے، کراچی کی مقامی کور کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت لایاہے، ایسا کام کریں کے جو پہلے نقصانات ہوئے ہیں ان کو کم کیا جا سکے،ہمیں کراچی کے مسائل کو سمجھنے کیلئے ضرورت ہے، شہر میں ہرروز 20 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے،ندی نالوں کے اطراف بہت تجاوزات قائم ہو چکی،کچرے سے بارش رحمت کی بجائے زحمت بن جاتی ہے،5،6چیزیں جب تک یہ درست نہیں ہوں گی لانگ ٹرم یہ معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More