سشانت شرما کے بعد کروڑوں بھارتیوں کے پسندیدہ اداکار نے خودکشی کرلی ، کمرے میں کس حالت میں پائے گئے ، جانیں 

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2020

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ انڈسٹری پر کالے سائے ، ایک کے بعد ایک اداکار خودکشی کرنے لگا ، ایک معروف اداکار کی اچانک خودکشی نے بھارت میں ہلچل مچا دی ، تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت شرما کے بعد بھارت کے معروف ٹی وی اسٹارسمیرشرما بھی ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ملاد پولیس حکام کے مطابق اداکارکی وجہ موت خودکشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر شرما عمارت کی پہلی منزل پر قیام پزیرتھے جہاں بدھ کے روز ایک سیکیورٹی گارڈ نے انہیں مردہ حالت میں دیکھنے کے بعد سوسائٹی ارکان کو آگاہ کیا۔ سینئر انسپکٹر جارج فرنینڈس کا کہنا ہے کہ ” ہم نے حادثاتی موت مقدمہ درج کرنے کے بعد اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے”۔ سمیر نےیہ اپارٹمنٹ فروری میں کرایہ پر لیا تھا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ، اداکار نے ” یہ رشتے ہیں پیار کے “، “کہانی گھرگھرکی” ، ” کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” ، ” جیوتی” ، ” اس پیار کو کیا نام دوں، ” لیفٹ رائٹ لیفٹ ” سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ سمیر شرما فلم ” ہنسی تو پھنسی” اور ” اتفاق” کے کاسٹ ممبر بھی تھے۔ سمیرشرما کی موت پر اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے افسوس کا اظہارکیا۔ اداکار نے آخری سوشل میڈیا پوسٹ 29 جولائی کو کی تھی جس میں انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ پر سمندرکی تصویر شیئرکی تھی۔ بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں 2020 کے دوران منمیت اگروال، پریشا مہتا اور سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبریں سامنےآچکی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More