سبی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

سماء نیوز  |  Aug 06, 2020

سبی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سلطان کوٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سبی کے مطابق مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عبدالغفار ولد محمد عثمان اور نور زمان ولد مرتضیٰ ہوئی اور زخمیوں میں منیر احمد، صلاح الدین اور ذوالفقار شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دیگر واقعات میں کوئٹہ کے سبزل روڈ کلی گشکوری کے نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے بھی 5 سالہ بچے کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت نصیر احمد ولد نور احمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ سے ایک شخص رمضان ولد حاجی محمد عالم زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More