مال روڈ کی بحالی تزئین و آرائش کے منصوبے کی سست روی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

 مال روڈ کی بحالی تزئین و آرائش کا منصوبہ سست روی کا شکار ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔مال روڈ کی بحالی تزئین و آرائش کا منصوبہ سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔

نیلا گنبد سے جی پی او چوک تک مال روڑ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا منصوبہ بدستور سست روی کا شکارہے۔منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈلائن میں چار روز باقی ہیں جبکہ ابھی 30فیصد کام رہتا ہے۔28روزمیں کمپیکشن ورکس بھی مکمل نہیں ہوسکا۔2 کروڑ 25 لاکھ 94 ہزارکی لاگت سے بحالی و مرمت کا منصوبہ کنٹریکٹر کے رحم کرم پرہے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مال روڈ بحالی منصوبے کو مقرر تاریخ تک مکمل کیا جائے۔تعمیر و مرمت کے جاری کام کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More