میٹرو بسیں کھولنے اور ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

 میٹرو بسیں ایس او پیز کے تحت کھولنے اور ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس کو فوری ایس او پیز کے تحت چلایا جائے۔چار ماہ سے میٹرو بس کی بندش سے کمپنی کو مسلسل مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور ملتان کے شہری سستی اور معیاری سفری سہولت سے مستفید نہیں ہو رہے۔غریب آدمی چار ماہ سے ذلیل و خوار ہورہا ہے۔حکومت کی جانب سے میٹروبس کے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ فی الفور تینوں میٹرو بسیں چلائی جائیں اور میٹرو بس کے ملازمین کی تمام تنخواہیں ادا کی جائیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More