سعودی عرب کو ایک ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کر دیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2020

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔ سعودیہ کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزات خزانہ نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا جبکہ سٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More