کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 283 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

اب تک  |  Aug 06, 2020

کراچی: (06 اگست 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے تیزی دیکھی گئی۔ تیزی کے باعث 100انڈیکس 40ہزار کی حد عبور کرگیا۔ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔تیزی کے باعث 100انڈیکس 40 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔283 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ40 ہزار166 پوائنٹس پربند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 377کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔200 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 162 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 40,422 جبکہ کم ترین سطح 39,882 رہی۔ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔800روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1 لاکھ 29ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔10گرام سونے کی قیمت685 روپے کے اضافے 1لاکھ 11ہزار25 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا9 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی۔20 پیسے کی کمی سے ڈالر 168.80 سے کم ہوکر 168.60 پر آگیا۔اسی طرح انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی۔9 پیسے کی کمی سے ڈالر 168.22 سے کم ہوکر 168.13پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More