کامیابی کا اصل راز کیا ہے؟ عمیر جالیاوالا نے بتادیا

بول نیوز  |  Aug 06, 2020

بول انٹرٹینمنٹ کے شو بول کہانی میں میزبان دعا ملک کے ساتھ مہمان عمیر جالیاوالا نے زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا اصل راز بتادیا ہے۔

عمیر جالیاوالا، ایک مضبوط مشیر اور قائد، انٹرپرائز اینڈ ٹیکنالوجی (ایل ای ٹی) کے ایک ٹرینر ہیں جو نوجوانوں کو پرامید ہونے میں اور آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمیر کا کہنا تھا کہ انہوں اس بات کا افسوس ہے کہ دنیا میں صرف کامیابی اور جیت کا کلچرسکھایا جاتا ہے اور ذہن نشیں کروایا جاتا ہے کہ اگر کامیاب نہیں ہوئے تو نام بھی نہیں ہوگا جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہے کیونکہ انسان گر گر کر ہی سیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری نہیں ہے کہ سب حاصل ہو کیونکہ کبھی کبھی لاحاصل بن کر بھی بہت کچھ حاصل کیا جاستا ہے کیونکہ انسان گرنے کے بعد سنبھلتا بھی ہےاپنے اندر کی صلاحیت کو پہچانتا بھی ہے۔

عمیر کا کہنا تھا کہ اگر زندگی میں ناکام ہونے کا غم نہیں ہوتا ہے تو انسان بہت کچھ کرسکتا ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو وہ کچھ بھی نہیں کہ سکتا ہے۔

ان کامزید کہنا یہ تھا کہ ہربار ایک ہی طرح سے ایک ہی وجہ سے ناکام ہونا شاید پاگل پن ہوسکتا ہے لیکن ہر بار مختلف طریقوں کے ناکام ہونا انسان کی شخصیت کے نئے پہلوؤں کا اجاگر کرتا ہے۔

اپنی عملی زندگی کے متعلق عمیر نے بتایا کہ انہیں ایک مشہور شخصیت نے نصیحت کی تھی کہ ’ fall in love with failure‘ جس کے بعد 13 سال کے اس شعبے میں ہر ہفتے ہر دن کچھ نہ کچھ نیا انتخاب کرتا ہوں، جو چل جاتا ہے وہ سب کو پتا ہے اور جو نہیں چلتا ہے وہ صرف مجھے پتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More