مانچسٹر ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط، انگلینڈ پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر

92 نیوز  |  Aug 07, 2020

مانچسٹر (92 نیوز) مانچسٹر ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، شاداب خان اورشاہین شاہ نے انگلش بلے بازوں کودن میں تارے دکھا دئیے، پوری انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستانی باؤلرز نے اپنے نام کرلیا، یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار انگلش بلے بازوں کا شکار کیا۔ پہلی اننگز میں پوری انگلش ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز کیساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا، اولی پوپ اور جوز بٹلر نے ابتدائی سیشن میں کچھ مزاحمت دکھائی تاہم 127 کے مجموعے پر اولی پوپ 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔ جوزبٹلر 38، ڈوم بیس ایک اور کرس ووکس 19 رنز بنا پائے، تینوں کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

ٹیل اینڈ پر اسٹیورٹ براڈ نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے اننگز کے آخر میں جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کو 219 رنز تک محدود کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More