احتساب عدالت کا  شہباز شریف اور  حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

نوائے وقت  |  Aug 07, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے دو صفحات پر مشتمل شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم کا تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے مرکزی اور ضمنی ریفرنس اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فرد جرم عائد کی جاتی ہے،ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز فرد جرم عائد ہونے کے بعد قانونی طور پر اپنے موقف کے دفاع کیلئے درخواست دائر کر سکتے ہیں،ملزمان نے ریفرنس میں اپنے خلاف عائد الزامات کو رد کیا اور ٹرائل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس اور دستیاب دستاویزی شواہد کی بنیاد پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت 27 اگست کو پراسکیوشن کے گواہ شہباز علی خان اور طارق مسعود فاروق بیانات قلمبند کروانے کیلئے پیش ہوں،شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں قومی خزانے سے نالہ تعمیر کروانے کا الزام لگایا گیا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More