آٹا مزید مہنگا، 72 روپے کا فی کلو ہوگیا

92 نیوز  |  Aug 07, 2020

لاہور (92 نیوز) آٹا مزید مہنگا، 72 روپے کا ایک کلو ہوگیا، آٹا چکی مالکان نے مہنگی گندم کا جواز پیش کردیا، شہریوں کی شیخ مزید بلند ہونے لگی۔

ضروری اشیاء کی قیمتوں کا معاملہ حکومت اختیار سے باہر نظر آنے لگا۔ آٹا چکی مالکان نے ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں دو روپے اضافہ کردیا۔ آٹے کی فی کلوقیمت بہترروپے مقرر کردی گئی۔

آٹا چکی مالکان نے آٹا مہنگا کرنے کا جواز پیش کیا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کیا جا سکتا،

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا بنیادی ضروری کی چیز ہے، بھوکوں مر جائیں گے۔

آٹے کی قیمتوں بڑھنے پر تندورمالکان نے بھی روٹی مزید مہنگی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More