پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اب تک  |  Aug 12, 2020

اسلام آباد: (11 اگست 202) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارت کے قابل مزمت جرائم ظالمانہ قوانین کے تحت جاری ہیں۔ نام نہاد سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں میں رواں سال بھارتی قابض فورسز نے 200 سے زائد معصوم کشمیریوں کو قتل کیا۔ معصوم کشمیریوں کا قتل اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانا آر ایس ایس، بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے قتل، تشدد، جبری گمشدگیاں معصوم کشمیریوں کو محکوم بنانے کی کی بھارتی کوشش ماضی میں ناکام ہوئیں۔ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی جائز ذمہ داریاں نبھانے کا پابند بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More