بھارتی اداکار سنجے دت میں کینسر کے مرض مبتلا

سماء نیوز  |  Aug 12, 2020

بالی ووڈ اداکار اسٹیج تھری پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے اور علاج کیلئے امریکا جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار کو کچھ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے لیلیٰ وتی ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

اداکار کو مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت تھی، جس پر ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم ان کا کرونا ٹیسٹ تو منفی آیا تھا، تاہم اب رپورٹ کے مطابق سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت اسٹیج تھری کینسر میں مبتلا ہیں۔

کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد سنجے دت نے اہل خانہ کے مشورے سے فوری امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ اپنا علاج کروائیں گے۔

اس حوالے سے ان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے دور جا رہے ہیں، انہوں نے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں آپ کی دعاوں سے میں جلد واپس آوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More