صدف کنول کی ہم شکل وریشہ جاویدسے ملیے

سماء نیوز  |  Aug 14, 2020

حال ہی میں سوشل میڈیا پرصدف کنول سے بےحد مماثلت رکھنے والی وریشہ جاوید خان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جو صدف کے الفاظ کے ساتھ ہوبہوانہی جیسے تاثرات سے صارفین کوحیرت زدہ کررہی ہیں۔

سماء ڈیجیٹل نے وریشہ سےبات کی اور پوچھا کہ اس ویڈیو کیلئے انہیں کس چیز نے متاثر کیا۔

ویڈیو کیلئے صدف کے جس انٹرویو کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ ضرور آپ کو چونکانے کا باعث بنے گا اس لیے بتاتے چلیں کہ یہ انٹرویو ایک مزاحیہ ٹیلی فلم ”گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انڈیپینڈنٹ اردو کی جانب سے لیا گیا تھا جس میں صدف شہروز سبزواری کے ساتھ شادی کے بعد خود پر کی جانے والی شدید تنقید کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔

وریشہ کا کہنا ہے کہ صدف کنول کا انٹرویو دیکھ کر مجھے یہ مزاحیہ ویڈیو بنانےکا خیال آیا کیونکہ بہت سے لوگ کہہ چکے تھے کہ میری شکل ان سے ملتی ہے، گو مجھے ایسا نہیں لگتا۔ آغاز میں سوچا تھا کہ ویڈیو بنا کر قریبی دوستوں کو بھیجوں گی، ہم لوگ ہنسیں گے اور چیپٹر کلوز ہوجائے گا۔

دوستوں کے اصرار پر یہ ویڈیو شیئر کرنے والی وریشہ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی۔

ڈینٹسٹری کے فائنل ائر کی طالبہ وریشہ اپنی دیگر 3 دوستوں کے ساتھ مل کرایک گروپ ہینڈل کرتی ہیں جس کا خیال انہیں 2 سال قبل آیا، وریشہ نے کہا ’’لوگ سمجھتے ہیں کہ مشکل پڑھائی کرنے والے بہت بورنگ ہوتے ہیں لیکن ہم نے سوچا سب کو بتائیں کہ ہم بالکل بھی بورنگ نہیں ہیں‘‘۔

View this post on InstagramSince so many of ya’ll tell me I look like @sadafkanwal and also because I was very farigh, I thought of making this fun little video🤣🤣 P.s thanks for the inspiration @ronit.ashra ((if you guys dont know him YOU MUST WATCH ALL HIS MIMICRIES HE IS SOOO GOOD)) . . . . . . . . #instadaily #instagood #explore #exploremore #explorepage #viral #funny #comedy #mimic #copy #expressions #sadafkanwal #sadafsabzwari #mimicry

A post shared by Abeer•Rida•Warisha•Wardah (@flossnflaws) on Aug 9, 2020 at 5:02am PDT

صدف کنول کے انٹرویو کا یہی حصہ منتخب کرنے سے متعلق سوال پر وریشہ نے بتایا کہ انہی لائنوں کو منتخب کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی، مجھے لگا کہ صدف کے تاثرات ایسے ہیں اور اور ان پر بہت اچھی ایکٹنگ کی جاسکتی ہے۔

وریشہ کا کہنا ہے کہ پڑھائی پربہت محنت کی ہے اس لیے مستقبل میں پریکٹس کروں گی تاہم ساتھ ہی اپنا یہ شوق بھی جاری رکھوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More