گلگت سے گوادر تک ہر مسلم لیگی آئین کا تحفظ کریگا،احسن اقبال

بول نیوز  |  Aug 14, 2020

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت سے گوادر تک ہر مسلم لیگی آئین کا تحفظ کریگا۔

تٖصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور شہریوں میں ہم آہنگی ہو تو کوئی ایٹم بم اس ملک کو کمزور نہیں کر سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ دہشت گردی اور معاشی مسائل حل کیے، پہلے جتنے امریکی ڈالر آ تے تھے اتنا ہی امن قائم کیا جاتا تھا جبکہ ہم نے انفراسٹرکچر پر 29 ارب خرچ کیے۔

احسن اقبال کےخلاف ریفرنس دائر نہ ہو سکا

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2015 میں جو مینڈیٹ ملا وہ تاریخ میں کسی اور جماعت کو نہیں ملا جبکہ 2018 میں ہم لوڈ شیڈنگ کا ملک میں خاتمہ کیا گیارہ ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اناڈی مستری نے ملک کی معاشی بنیادیں ٹیڑھی کر دی، پچاس سالوں میں اس قدر معاشی بدحالی نہیں آئی جس کا نیازی دور میں سامنا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More