ڈالر اور یورو نے پاکستانی روپے کا بھرگھس نکلا دیا،روپے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان کے قرضوں میں بھی بھاری اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

لاہور (نیوز ڈیسک)روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر مہنگا، یورو اور پاونڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی، مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی ,انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا, یورو اور پاونڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور دوسری کرنسیاں مہنگی ہو گیں. ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 166 روپے 40 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 26 پیسے رہی یورو کی قدر 39 پیسے کے اضافے سے 197 روپے 57 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 59 پیسے کے اضافے سے 214 روپے 20 پیسے ہو گئی ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 40 پیسے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت 197 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 215 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More