ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے آرنلڈ شوارزینیگر کی وزیر اعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل

92 نیوز  |  Sep 17, 2020

سڈنی ( 92 نیوز) ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے مشہور ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ شوارزینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کر دی ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ  کلائمیٹ ایکشن ہیروز آج چوتھے سالانہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے، آرنلڈ کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

 سینٹر فیصل جاوید  نے بتایا کہ وزیراعظم ماحولیاتی تغیر ، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی، غربت کے خاتمے  کے حوالے سے اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے ۔  آرنلڈ آلودگی اور ماحولیاتی تغیر کیخلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں ، جب کہ آرنلڈ  ماحولیاتی تغیر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں۔

 فیصل جاوید نے کہا کہ  آرنلڈ وزیراعظم عمران خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو اور کلائمیٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More