پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے

اب تک  |  Sep 17, 2020

لاہور: (15 ستمبر 2020) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے ساتھ کورونا پروٹوکول بھی بنا لیے گئے ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ طے کردہ پروٹوکول میں شامل ہیں۔ پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کورونا ایس او پیز زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ارسال کرے گا، زمبابوے کرکٹ بورڈ انتظامات پر نظرثانی کر کے اپنی حکومت سے حتمی اجازت لے گا۔

پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کے تحریری جواب کا متنظر ہے جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی بیس اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ملتان جبکہ تین ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More