پرویز الٰہی نے نواز شریف کے متعلق ایسا بیان دیا کہ نئی بحث چھڑ گئی

سچ ٹی وی  |  Sep 22, 2020

اپنے ایک ویڈیو بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نےکہا ہےکہ پاک فوج وطن کی سلامتی اور استحکام کی ضامن اور آئینی ادارہ ہے اور حکومت کے ساتھ جو تعاون ہوتا ہے وہ بھی آئینی ہے، نوازشریف اس آئینی عمل کی مخالفت کر کے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا رویہ قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی، نواز شریف ہر وہ کام نہ کریں جو بانی ایم کیو ایم نے کیا، بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نواز شریف ان کا انجام بھی یاد رکھیں، آج بانی ایم کیو ایم قومی سیاست میں ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کا اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی نہیں تو اورکیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ نے نوازشریف کے فوج دشمن بیان پر شادیانے بجائے، ثابت ہوگیاکہ آج بھی نواز شریف بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو آج کشمیریوں کی بھی یاد آگئی،کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری کے وقت نوازشریف مودی کےساتھ پگڑیاں بدل رہے تھے اور مودی کےگھر والوں کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے جب اس وقت پاک فوج کنٹرول لائن پر جانوں کے نذرانے پیش کر رہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More