میکا سنگھ کی اداکارہ شیفالی جری والا کیساتھ بے باک تصاویر وائرل

نیو  |  Oct 31, 2020

ممبئی:بھارت کے پنجابی گلوکار میکا سنگھ کی اداکارہ شیفالی جری والا کے ساتھ بے باک تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق میکا سنگھ اور شیفالی جری والاکی زبردست کیمسٹری والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وہیں اب شیفالی نے بھی تصویر وں پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

A post shared by (@mikasingh) on Oct 26, 2020 at 6:43am PDT

کانٹا لگا گرل کے نام سے مشہور اداکارہ اور ڈانسر شیفالی جری والا ریئلٹی شو بگ باس 13میں بطور کنٹسٹنٹ پہنچ کے زبردست شہرت حاصل کرچکی ہیں۔

 بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد شیفالی کسی بڑے پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوئی نہیں نظر آئی ہیں۔ حالانکہ، وہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں ضرور رہتی ہیں۔

 حال ہی میں شیفالی جری والا کی کچھ بے باک تصویریں انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہیں۔ ان تصویروں میں وہ معروف سنگر میکا سنگھ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ 

گزشتہ دنوں میکا سنگھ اور شیفالی جری والا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی تھیں۔ ان تصویروں میں کبھی چھری لئے تو کبھی بیس بال بیٹ لے کر میکا سنگھ کو ٹیز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

پی سی بی نے براڈکاسٹ پارٹنرشپ پر وضاحت جاری کر دی A post shared by (@mikasingh) on Oct 27, 2020 at 4:31am PDT

آب زمزم کی ترسیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا

اداکارہ نے میکا سنگھ کے ساتھ بے حد  بے باک پوز دے کر تصویریں بنوائیں اور ان تصویروں نے سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

دراصل یہ تصویریں میکا سنگھ اور شیفالی کے آنے والے میوزک ویڈیو کا حصہ ہیں۔ شیفالی جری والا اور پنجابی سنگر میکا سنگھ جلد ہی ایک میوزک ویڈیو میں نظر آنے والے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات نے اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے۔

View this post on Instagram

 انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ: ناردرن، سنٹرل پنجاب اور کے پی کے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے A post shared by (@mikasingh) on Oct 28, 2020 at 5:49am PDT

کورونا کے وار جاری،11افراد جاں بحق،807نئے کیس رپورٹ

ان تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شیفالی نے سپاٹ بوائے کو بتایا کہ میکا سنگھ اور میں 15 سالوں سے دوست ہیں۔ ہم دونوں نے ایک ساتھ پوری دنیا کے کئی مقامات پر اپنے شوز کے لئے سفر بھی کیا ہے۔

 ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ایک ساتھ مل کر کچھ دلچسپ بنائیں۔ ہم جب بھی ملتے تھےاس کے بارے میں غوروخوض کرتے تھے، لیکن پھر اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوجاتے تھے۔

شیفالی نے کہا کہ میں جیسے ہی بگ باس سے نکل کر آئی ویسے ہی لاک ڈائون کااعلان ہوگیا۔ اس دوران ہمارے درمیان بات چیت بڑھی۔

نازی نظریے پر چلنے والا بھارت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، عمران خان

 پھر ہم نے طے کیا کہ جہاں ساری چیزوں کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے، وہیں ہم ساتھ میں کچھ نیا کرتے ہیں۔ میں نے فوراً ہاں بول دیا، لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ اسے  اتنا سنجیدہ لے لے گا۔

View this post on Instagram

نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہو گئی، راحیل شریف A post shared by (@mikasingh) on Oct 26, 2020 at 1:41am PDT

پی ڈی ایم ملک، آئین اور عوام کو سیلیکٹڈ اور کرپٹ ٹولے سے بچانے نکلی، مریم اورنگزیب

یادرہے کہ میکا سنگھ پر بھارتی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا تھا جب میکا سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک تقریب میں کی جانے والی پرفارمنس کو دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More