ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی۔

انڈین ایکسپریس کی کے مطابق بگ باس کناڈا سے شہرت حاصل کرنے والی جے شری رامیا نے پیر کی صبح بنگلورو میں واقع اپنے رہائش گاہ پر خودکشی کرلی، انہوں نے 2017 میں بننے والی فلم اپپو ہولی کھارا سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

بنگلورو پولیس کے مطابق اداکارہ کو ان کے اپنے گھر کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا ہے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔

جےشری رامیا گذشتہ سال اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے فیس بک پر ایک تشوش ناک پوسٹ شیئر کی تھی ۔

PHOTO : NEWS18

اداکار نے 22 جولائی 2020 کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہار گئی، میں اس گھٹیا دنیا اور ڈپریشن کو خیرباد کہتی ہوں تاہم بعدازاں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More