نواز شریف کو ‘انٹری سلپ’ جاری کردیں گے، وزیر داخلہ

بول نیوز  |  Jan 25, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ منسوخی کے بعد پاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں ‘انٹری سلپ’ جاری کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  ‘سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی کوئی امید نہیں ہے، تاہم اگر وہ ملک واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں پاکستانی سفارتخانے سے ایک انٹری سلپ مل سکتی ہے’۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ ‘نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہزاد اکبر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، لیکن اگر وہ 16 فروری کے بعد خود پاکستان آنا چاہیں تو میری ہدایت پر انہیں انٹری سلپ جاری ہوسکتی ہے، تاہم وہ اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے’۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کے بعد منسوخ کردیا جائے گا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More