کہاتھاپی ڈی ایم استعفیٰ دیگی، نہ لانگ مارچ ہوگا،حافظ حسین

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

حافظ حسين احمد نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر ہيں مگر فيصلے بلاول کرتے ہيں، پہلے ہی کہا تھا استعفے ديں گے نہ لانگ مارچ کريں گے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا محمد خان شيرانی اور حافظ حسين احمد کہتے ہيں جے يو آئی پاکستان ہماری جماعت تھی، ہے اور رہے گی، مولانا فضل الرحمان گروپ الگ ہے، وہ ہمیں نکال نہیں سکتے، اگر وہ چاہيں تو واپس آسکتے ہيں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مولانا فضل الرحمان صڈر ہیں مگر فیصلے بلاول کرتے ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے آئيں گے نہ لانگ مارچ ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزادی مارچ نہ کرتے تو نواز شريف جيل ميں سڑ رہے ہوتے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ميں احتجاج کررہے ہيں، پہلے پارٹی ميں شفاف اليکشن کراليں، پارٹی ميں موروثيت ختم ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد سمیت 5 رہنماؤں کی رکنیت معطل کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More