عورت مارچ 2021: خواتین کا بہتر سہولیات کا مطالبہ

سماء نیوز  |  Mar 08, 2021

فوٹو: اے ایف پی

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدر آباد، کوئٹہ اور ملتان میں عورت مارچ ریلی نکالی جا رہی ہے جس میں خواتین اور مردوں کے علاوہ خواجہ سرا بھی شریک ہیں۔

عورت مارچ ہر سال کی 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔

کرونا وائرس وباء کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال عورت مارچ میں شریک شرکاء صحت سے متعلق بہتر سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عورت مارچ لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے صحت سے متعلق حقوق نسواں کے منشور کے مطابق کوویڈ 19 کی وبائی بیماری نے ہمارے معاشرے میں عدم مساوات کو جنم دیا ہے۔

مارچ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں شرکاء مختلف پلے کارڈز لیے پہنچ رہے ہیں۔

لاہور میں عورت مارچ کا آغاز پریس کلب سے شروع ہوگا جوکہ فیلیٹی ہوٹل سے گزرتا ہوا پی آئی اے دفتر پہنچے گا۔ مارچ دن 12 بجے شروع ہو کر شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

کراچی میں مارچ کا آغاز دوپہر 3 بجے فریئر ہال سے ہوگا جبکہ اسلام آباد میں مارچ کے لیے شرکاء پریس کلب پہنچ چکے ہیں۔ ملتان میں نواں شہر چوک پر شرکاء جمع ہوں گے اور واک کرتے ہوئے پریس کلب تک جائیں گے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بہت ساری پاکستانی شخصیات، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور دیگر عہدیداروں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ وہ ایسے مستقبل کی امید کرتے ہیں جہاں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے انکار نہیں کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More