حکومت کا پنجاب ميں رينجرز تعينات کرنے کا فيصلہ

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے،60 دن کےلئے رينجرز کراچی طرز پر حالات سنبھالے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے کافی دفعہ مذاکرات کئے ہیں اب بھی درخواست کرتا ہوں کالعدم ٹی ايل پی والے واپس چلے جائيں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ايل پی کو عالمی دہشتگرد تنظيم قرارديا جاسکتا ہے اور پھر يہ نہ ہو کہ کالعدم تنظيم پر عالمی پابندياں لگ جائيں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک والے چھٹی مرتبہ دھرنے کےلیے آرہے ہیں حالانکہ یہ جلوس جشن عید میلادالنبی ﷺ کےلئے نکلا تھا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سادھوکی ميں انہوں نے پولیس پر کلاشنکوف سے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More