ٹی وی پر آنے اور مشہور ہونے کی خواہش نہیں تھی، تابش ہاشمی

بول نیوز  |  Dec 03, 2021

پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان تابش ہاشمی کا کہنا ہے کہ کیمرے پر آنے کا خواہش مند نہیں تھا اور نہ ہی مشہور ہونا چاہتا تھا۔

ایک انٹریو کے دوران پاکستان کے اسٹینڈ اپ کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے کہا کہ ابتدائی طور پر میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نوکری سے کیا لیکن اس وقت بھی سائیڈ پر لائیو شوز کرتا تھا تاہم کیمرے پر آنے کی خواہش نہیں تھی۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دوسروں کو ہنسانے والا انسان کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی سنجیدہ کام کرسکتا ہے اور آفس والے بھی اسے سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹی وی پر نہیں آنا چاہتا تھا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین نے کہا کہ کینیڈا جانے سے پہلے سوچا کہ کچھ ایسا کرنا چاہیے جس سے لوگوں کے دلوں میں میری جگہ بن جائے تاہم ٹی وی پر آنے کی خواہش نہیں تھی البتہ اسٹیج پر پرفارم کرکے لطف اندوز ہوتا تھا۔

میزبان تابش کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا جانے سے پہلے اداکار ظفر علی نے مجھے ایک موقع دیا اور مجھ پر جوا کھیلتے ہوئے ایک شو ڈیزائن کیا جس میں ہمیں کامیابی مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ لائیو شو میں میری کارکردگی سوالوں پر انحصار نہیں کرتی بلکہ یہاں تک آنے کے لیے میں نے 16 سے 17 سال تیاری کررکھی تھی، سوال صرف اس لیے دیے جاتے ہیں، اگر کبھی کوئی سوال ذہن میں نہیں آئے تو ایک آدھ سوال دیکھ لوں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More