معین خان نے سرفراز احمد کو کیا مشورہ دیا؟

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ د ے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو سمجھنا چاہیے کہ بغیر پرفارمنس کم بیک ممکن نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ بہترین آپشن رہے ہیں، انہیں اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔

معین خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کیریئر کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اہم موقع ہے۔

معین خان نے اپنے صاحبزادے سے متعلق کہا کہ خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ میں اعظم خان پی سی بی پلانز کا حصہ ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More