پھیپھڑوں کی پیوندکاری والا شخص کووڈ 19 کے دو حملے جھیل گیا

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق، ایک امریکی شخص نے متاثرہ پھیپھڑوں سے جان چھڑاتے ہوئے جب پھیپھڑوں کی پیوندکاری کی تو وہ دو مرتبہ کووڈ 19 کے شکار ہوئے اور اب بھی تندرست ہیں۔

جولائی 2020 میں برائن کہن کے دونوں ناکارہ پھیپھڑوں کو نکال باہر کیا گیا اور ایک عطیہ کنندہ کے پھیپھڑے انہیں لگائے گئے تھے۔ اس کے بعد دو مرتبہ وہ کورونا کے شکار ہوئے لیکن دونوں مرتبہ انہیں شفا ہوئی اور اب وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔

برائن کی کہانی کو ہمت اور کامیابی کی ایک غیرمعمولی داستان کے طور پر سمجھا جارہا ہے اور خود بہت سے ماہرین اس پر تحقیق کررہے ہیں۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے برائن کو پہلے کووڈ ہوا اور دو دن ہسپتال میں گزارنا پڑے۔ اس کے بعد خود پھیپھڑوں کی پیوندکاری سے ایک انفیکشن نے گھیرلیا اور انہیں دوبارہ ہسپتال داخل ہونا پڑا۔

لیکن جب وہ دوباہ ہسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان پر کووڈ کا دوسرا حملہ ہوا ہے۔ جولائی 2020 میں دس گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ان کے دونوں پھیپھڑے لگائے گئے تھے۔ لیکن یاد رہے کہ مارچ 2020 میں وہ سب سے پہلےکورونا کے شکار ہوئے۔ اس کے بعد ان کے پھیپھڑے بدلے گئے اور اس کے بعد وہ دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوئے۔

تاہم پہلی مرتبہ ان کا پھیپھڑا اتنا متاثر ہوا تھا کہ انہیں 100 گھنٹے وینٹی لیٹر پر گزارنا پڑے تھے۔ یاد رہے کہ برائن کورونا بیماری کو ایک افواہ اور جھوٹی بات سمجھتے تھے لیکن اب وہ اس مرض کے قائل ہوچکے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More