16 اگست سے پیٹرول کتنامہنگاہونے والاہے ،وزیراعظم کونئی سمری ارسال،عوام کی خوشیوں پرپانی پھیردیاگیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 13, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی گئی تھیں، جس کے بعد اوگرا کی جانب سے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔ نئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔بھیجی گئی سمری میں 16 اگست سے پیٹرول 16 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے۔سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ یوم آزادی کے ایک روز بعد 15 اگست کو کرے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More