ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار اسکول بند

ہم نیوز  |  Oct 06, 2022

پشاور: ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار پرائمری اسکول آج سے بند کر دئیے گئے۔

اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری کےلیے 5 اکتوبر تک بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے،  صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ طالبات منظور ہونے تک دھرنا دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: 

صوبائی صدر عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکول کے لیے گریڈ 15 یا 16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کےلیے تیاری مکمل ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More