ملتان ٹیسٹ، مسٹری اسپنر ابرار کی پہلے ہی اوور میں وکٹ

ہم نیوز  |  Dec 09, 2022

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ ٹیم اب تک 10 اوورز میں 54 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا ایک کھلاڑی آوٹ ہو چکا ہے۔

ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد اپنے پہلے ہی میچ میں اپنی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ابرار احمد نے برطانوی اوپنر زیک کرالی کو 19 رنز پر آوٹ کیا۔

What a ball to get your first Test wicket! 👏

Immediate impact by Abrar Ahmed 🎯 | pic.twitter.com/8tvnuGFzyo

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022

دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آج کے میچ میں اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچ اسپینرز کے لیے ساز گار ہوگی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

شاہین آفریدی سیریز سے پہلے اور حارث روف پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اب اطلاعات ہیں کہ نسیم شاہ کو بھی انجری کا سامنا ہے۔

واضح رہے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More