سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان جائیداد کے تنازع کے باعث خراب تعلقات پر لوگ حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
وہیں اب ان کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے جس کے بعد لوگ اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل نے بیان میں الزام لگایا کہ نوازالدین ان کی مؤکل کو کھانا نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں بستر اور نہانے کے لیے باتھ روم کا استعمال کرنے کی اجازت دیتے۔
وکیل نے مزید کہا کہ گھر کے جس حصے میں میری موکل اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے اس کے چاروں طرف مرد گارڈز تعینات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔
اس کے علاوہ میری موکل عالیہ کو نہ کھانا اور بستر فراہم کیا جارہا ہے اور نہ ہی انہیں باتھ روم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل نواز الدین کی والدہ نے اپنی بہو پر جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا۔