پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالرز موصول

ہم نیوز  |  Mar 17, 2023

اسلام آباد؛ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

State Bank of Pakistan has received today in its account from Chinese Bank ICBC US $ 500 million. It will shore up forex reserves of Pakistan.AlhamdoLilah!

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 17, 2023

انہوں نے جاری کردہ ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالرز قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے۔

حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پابندی لگا دی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض ملنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More