پاکستان کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

پاکستان کا قرضوں پر انحصارمزید بڑھ گیا اور ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق مارچ 2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگئے۔

ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 384 ارب روپے اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی 2024 تا مارچ 2025) کے دوران قرضوں اور واجبات میں 4 ہزار 377 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ 2025 تک ملک پر مقامی قرضہ 51 ہزار 518 ارب روپے جب کہ غیر ملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 509 ارب روپے رہے۔

دستاویز کے مطابق مارچ 2024 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا حجم 81 ہزار 450 ارب روپے تھا اور جون 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 85 ہزار 457 ارب روپے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More