پی ٹی آئی پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

نیویارک: سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر آئندہ چند روز میں پابندی کے اشارے مل رہے ہیں۔

سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دینے کا بھی کہہ سکتی ہے تاہم ان اقدامات سے سیاسی پولرائزیشن اور تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس طرح کے اقدامات پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کچھ ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کر دیا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ بھی غیریقینی کا شکار ہے، مذکورہ اقدامات سے پاکستان کیلئے عالمی حمایت میں مزید کمی آئے گی۔ امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت قومی مفاد کو نقصان پہنچانے والی تباہ کن سیاست سے باہر نکلے گی اور اگر ایسا نہ کیا تو میری پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

There are indications that Pakistan’s parliament, which is controlled by the governing coalition, might well ask the Supreme Court to disqualify Imran Khan from running for election and even prohibit PTI in the next few days.[Thread]

— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More