برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقات جاری

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

برطانوی پولیس شمالی لندن میں وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں رات لگنے والی آگ کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیئر اسٹارمر کے ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کیا، جبکہ اس واقعے پر تحقیقات جا رہی ہیں، اس لیے مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔

پولیس نے برطانوی رہنما کا نام لیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 35 منٹ کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ افسران جائے وقوع پر پہنچے، گھر کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا، لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ “آگ لگنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جگہ کو کورڈن آف کر دیا گیا ہے۔

کیئر اسٹارمر کا شمالی لندن میں گھر ہے، وہ گزشتہ جولائی میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے اپنے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دفتر اور رہائش گاہ پر مقیم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More