برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس ’مسجد حملے‘ کی تفتیش میں شامل

اردو نیوز  |  Mar 22, 2023

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس اقدام قتل کے کیس کی تفتیش کر رہی ہے جس میں مسجد سے نکلنے والے ایک کو شخص کو آگ لگا دی گئی تھی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس حملے کے بعد برمنگھم کے علاقے ایجباسٹن میں پیر کو سات بجے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل 27 فروری کی شام کو مغربی لندن میں ایلنگ کے علاقے میں ایک 82 سالہ شخص کو مسجد کے باہر آگ لگا دی گئی تھی۔

برمنگھم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے حملے کے بارے میں آگاہ تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ’ہم میٹرو پولیٹن پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں کہ ان واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔‘

ویسٹ مڈ لینڈ پولیس چیف رچرڈ نارتھ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس تفتیش میں مدد کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’ان کے پاس حالات کا جائزہ لینے کی خصوصی مہارت تک رسائی تھی۔‘

خیال کیا جا رہا ہے کہ تازہ حملے میں یہ شخص قریبی مسجد سے گھر جا رہا تھا کہ اس پر نامعلوم مواد سے سپرے کیا گیا جس کے بعد اس کی جیکٹ کو آگ لگ گئی۔

اس کا چہرہ جل گیا جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More