ٹھیکیدار کا کمال یا کرپشن کی نئی مثال ۔۔ کارپیٹ جیسی انوکھی سڑک کی وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 03, 2023

بھارت میں سڑک کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال پر شہری بھڑک اٹھے، کارپیٹ جیسی سڑک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بنائی گئی تھی سڑک جالنا ضلع کے کرجٹ شہر سے آستے بخاری گاؤں جانے والے شہریوں کی سہولت کی تعمیر کی گئی تھی۔

مقامی لوگوں کی جانب سے ناقص تعمیر شدہ سڑک کو دکھایا جارہا ہے جو کارپیٹ کی طرح لگ رہی ہے اور گاؤں والے اسے ہاتھ سے بھی اٹھا رہے ہیں جیسے کوئی کارپیٹ ہو۔

مقامی لوگوں نے سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر اسے ’بوگس‘ قرار دیتے ہوئے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو میں مقامی لوگوں کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ ترقیاتی کام ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے سرکاری محکموں میں کرپشن ناسور کی طرح پھیل چکی ہے اور عوامی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال عام سمجھا جاتا ہے تاہم اس سڑک نے کرپشن کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More