بھارتی فوج کی کرنل خاتون افسر صوفیہ قریشی کی جانب سے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
صوفیہ قریشی نے 10 مئی کو ونگ کمانڈر ومیکا سنگھ اور بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے دفاعی نظام پر حملہ کرنے سمیت دیگر اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ پریس کانفرنس کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستانی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مزید جنگ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی، تناؤ اور جنگ نہیں چاہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اب پاکستان بھی پہل نہ کرے، کوئی حملہ نہ کیا جائے۔ خاتون کرنل کی جانب سے بھارت کشیدگی نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے رویے کو ’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘ کہ رہے ہیں۔ بعض افراد نے ان کے بیان پر لکھا کہ ’باجی ڈر گئی، کچھ نے لکھا کہ پہلے انہیں جنگ کا شوق تھا، اب کہ رہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی تو پہلے ہی کہ رہے تھے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت کو شوق تھا، اب جب پاکستان نے تھوڑا سا حملہ کیا تو بھارت پیچھے ہٹ گیا۔بعض افراد نے ان کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ابھی سے ہی ڈر گئیں؟ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، رکو ذرا، صبر کرو۔ کچھ افراد نے لکھا کہ کرنل صوفیہ قریشی ہی وہ پہلا بھارتی فرد تھیں، جنہوں نے جنگ کا اعلان کیا تھا، اب کہ رہی ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔
بعض صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ پاکستان نے صرف آپریشن سندور کا جواب دیتے ہوئے اپنے شہیدوں کا بدلہ لیا ہے۔