انٹرپول کی یو اے ای میں کارروائی ،پاکستان کو مطلوب 3 ملزمان گرفتار

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

انٹرپول پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ آپریشن ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو  نے کیا، جسے انٹرپول پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ ملزمان کو ان کے آبائی ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں۔ یہ تمام افراد اغوا اور جنسی زیادتی کے الزام میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔

متعلقہ پولیس کی درخواست کے بعد، NCB کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں فیصل آباد لے جایا جائے گا۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ایف آئی اے کے این سی بی نے ایک مجرم کو پکڑا تھا۔ ملزم ابرار احمد سیالکوٹ پولیس کو زیادتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔

NCB دیگر انٹرپول ممبر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور مجرمانہ تحقیقات میں بین الاقوامی تعاون کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More