برطانیہ سے تھائی لینڈ فرار ہونے والا ڈرگ لارڈ 7 برس بعد پکڑا گیا

اردو نیوز  |  Jun 04, 2023

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی پولیس نے سنیچر کے روز بتایا کہ کئی برسوں سے مفرور برطانوی ڈرگ لارڈ کو تھائی لینڈ سے گرفتار کر کے وطن واپس لے جایا جا چکا ہے۔55 سالہ ڈرگ لارڈ رِچرڈ ویکلنگ 2016 میں ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ڈَچ مائع ایمفیٹامین بیلجیئم سے برطانیہ لاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

ڈرگ لارڈ کو عدم موجودگی میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور انہیں برٹش نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے موسٹ وانٹڈ مجرم قرار دیا ہوا تھا۔تھائی لینڈ پولیس فورس کے مطابق ملزم تھائی لینڈ کے ساحلی ریزورٹ پر کئی سال جعلی آئرش پاسپورٹ پر رہائش پذیر رہا جس کے بعد بینکاک سے اسے پولیس نے فروری میں گرفتار کر لیا۔این سی اے کے مطابق جمعرات کے روز ڈرگ لارڈ کو برطانیہ کے خصوصی ایکسٹریڈیشن آفیسرز نے تھائی لینڈ سے لندن لایا اور عدالت میں مختصر سماعت کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔این سی اے کے ریجنل ہیڈ آف انویسٹی گیشن جیکور بیئر نے بتایا کہ ’رِچرڈ ویکلنگ سمجھ رہا تھا کہ وہ برطانیہ سے فرار ہونے کے بعد سزا سے بچ جائے گا۔‘’یہ کیس این سی اے کی بین الاقوامی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے اور ہم ہر سنگین جرم کرنے والے فرد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے چاہے کتنا وقت لگ جائے یا وہ جہاں بھی چلا جائے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More