امریکی میٹل بینڈ ’مٹیلیکا‘ دسمبر میں ریاض میں پرفارم کرے گا

اردو نیوز  |  Nov 29, 2023

امریکی میٹل بینڈ ’مٹیلیکا‘ پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دسمبر میں ہونے والے میوزک فیسٹیول ’ایم ڈی ایل بیسٹ، ساؤنڈ سٹروم‘ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں تین روزہ میوزک ایونٹ میں 14 دسمبر کو امریکی میوزک گروپ کا پہلا شو ہو گا۔

میوزک ایونٹ میں کرس براؤن، فیرل ولیمز، ہیر، ٹائیسٹو، ڈیوڈ گوئٹا، بلیک آئیڈ پیز، جے بالون اور اینی میری سمیت دیگر بین الاقوامی ستاروں کی میزبانی بھی کی جا رہی ہے۔

سٹیج پر آنے والے عرب ستاروں میں ایلیسا، محمود الاسیلی، حکیم، ماجد المہندس، محمد رمضان، عمائمہ طالب، ربیع صقر، دالیہ مبارک، روبی، نینسی اجرم، رامی صابری، احمد سعد، حامد الشاری سمیت بہت سے دوسرے افراد بھی شامل ہوں گے۔

میوزک فیسٹیول کے رواں برس کے ایڈیشن میں چند اور بین الاقوامی اور علاقائی فنکاروں کے حصہ لینے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکی میوزک بینڈ ’مٹیلیکا‘ کا سعودی عرب میں یہ شو اس گروپ کے M72 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More